معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں

مشہور ڈراما سیریل ہمسفر کے ٹائٹل گانے وہ ہمسفر تھا کی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ دیوسائی نیشنل پارک میں ایک نایاب بھورے ریچھ کے حملے سے زخمی ہوگئیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ دیوسائی کے حسین مناظر میں اپنے ایک نئے گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں اور ٹیم کے ہمراہ کیمپنگ پر موجود تھیں۔گلگت بلتستان پولیس کے مطابق قرۃ العین بلوچ اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ دیوسائی کے کیمپنگ ایریا میں موجود تھیں جب بھورے ریچھ نے اچانک حملہ کر کے ان کے دونوں بازو زخمی کر دیے۔گلوکارہ کی چیخ و پکار پر قریبی افراد نے موقع پر پہنچ کر ریچھ کو بھگا دیا جس سے ان کی جان بچ گئی۔یہ واقعہ دیوسائی نیشنل پارک میں بڑا پانی کے قریب پیش آیاگلوکارہ کوزخمی حالت میں ریسکیوکرکےسکردواسپتال منتقل کیا،جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔بلتستان پولیس کے ترجمان غلام محمد نے بتایا کہ بھورے ریچھ اکثر بڑا پانی کے مقام کی طرف نقل و حرکت کرتے ہیں اور اس علاقے میں پہلے بھی کئی افراد ریچھ کے حملوں کا شکار ہو چکے ہیں۔گلوکارہ پر ریچھ حملے کے بعد حکومت نےدیوسائی میں کیمپنگ پرحکومت نےپابندی عائد کردی آئیندہ کوئی ٹریولراورسیاح رات کےوقت کیمپنگ نہیں کرسکتا ۔علاج کے بعد ان کی حالت تسلی بخش قرار دی گئی اور کچھ گھنٹوں بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی ہوگئیں

اپنا تبصرہ لکھیں