ملتان شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنےکا فیصلہ. پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے باعث دریا کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہےکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ دریائے ستلج میں اس وقت ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے 64 ہزار سے زائد آبادی متاثر ہے .دوسری جانب دریائے چناب ملتان کے مقام پر سیلابی صورتحال برقرار ہےانتظامیہ کی جانب سے شیر شاہ کے مقام پر بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔شیرشاہ کےمقام پرپانی کا بہاؤ 4 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیاجارہاہےہیڈتریموں،5لاکھ سےزائد کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ چکاانتظامیہ کی جانب سےہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہےسیلاب کےباعث 10 افراد کےجاں بحق ہونےکی تصدیق ہوگئی ہےسیکڑوں افراد کا کشتیوں کے ذریعے انخلا ہوا ہے،جبکہ اب بھی متعدد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ شیرشاہ کےمقام پرپانی کا بہاؤ 4 لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہےہیڈتریموں،5لاکھ سےزائد کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ چکا ہے انتظامیہ کی جانب سےہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے سیلاب کےباعث 10 افراد کےجاں بحق ہونےکی تصدیق ہوگئی ہے سیکڑوں افراد کا کشتیوں کے ذریعے انخلا ہوا ہے جبکہ اب بھی متعدد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے اونچےدرجے کے سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔

ملتان شہرکو بچانے کیلئے شیرشاہ بند کو توڑنےکا فیصلہ. پاکپتن میں 23 گاؤں مکمل ڈوب گئے

اپنا تبصرہ لکھیں