ملک میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار 34 مہینوں میں کم ترین ہوگئی

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق اگست میں مہنگائی کی شرح 9 اعشاریہ 6 فیصد رہی جو اکتوبر 2021 کے بعد کم ترین ہے۔

جولائی میں مہنگائی کی شرح 11 اعشاریہ 1 اور گئے برس اگست میں 27 اعشاریہ 38 فیصد تھی۔

مئی 2023 میں مہنگائی 38 فیصد سالانہ کی شرح سے بڑھ رہی تھی۔ مہنگائی میں کمی کی وجہ اسٹیٹ بینک کی سخت مانیٹری پالیسی، روپے کی قدر میں استحکام اور اجناس کی سپلائی بہتر ہونے کے سبب ہے۔

اسٹیٹ بینک کا اندازہ ہےکہ رواں مالی سال مہنگائی کی اوسط شرح ساڑھے 11 سے ساڑھے 13 فیصد رہےگی۔

اسٹیٹ بینک کا وسط مدت میں مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کی شرح پر لانےکا ہدف ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں