ممبئی میں تیز بارش سے امیتابھ بچن کا بنگلہ بھی پانی میں ڈوب گیا

ممبئی میں ہونے والی حالیہ موسلا دھار بارشوں نے جہاں عام زندگی کو درہم برہم کر دیا، وہیں فلمی دنیا کے بڑے ستارے بھی اس قدرتی آفت سے محفوظ نہ رہ سکے۔ سپر اسٹار امیتابھ بچن کا مشہور زمانہ جوہو بنگلہ پرتیکشا بھی زیرِ آب آ گیا ہے.ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرتیکشا کے باہر اور اندرونی احاطے میں گھٹنوں تک پانی جمع ہو چکا ہے۔یہ تاریخی بنگلہ جو ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع ہے، امیتابھ بچن کی زندگی کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ جوہو میں سڑک سے لے کر بنگلے کے اندرونی حصے تک پانی ہی پانی ہے اور بارش کے باعث پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ایک کار بھی پانی میں پھنسی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے واضح رہے کہ یہ بنگلہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کو معروف فلمساز رمیش سپی نے فلم شعلے کی شاندار کامیابی کے بعد تحفے میں دیا تھا اور آج اس کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔کچھ عرصہ قبل امیتابھ بچن نے یہ بنگلہ اپنی بیٹی شویتا بچن کو تحفے میں دیا تھا۔فی الحال یہ گھر شویتا بچن کے زیرِ استعمال ہے۔حالیہ بارش کے باعث ممبئی اور گرد و نواح کے علاقوں جیسے تھانے، رائےگڑھ، رتناگری اور پالگھر میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مقامی ٹرینیں، ہوائی پروازیں اور سڑکوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بارش کا سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ممبئی میں تیز بارش سے امیتابھ بچن کا بنگلہ بھی پانی میں ڈوب گیا

اپنا تبصرہ لکھیں