مودی ڈرپوک اور بےشرم آدمی ہے.سابق گورنر کشمیر ستیہ پال ملک

سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پر مودی پورے بھارت کو بے وقوف بنا رہا ہے۔ایک انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی ڈرپوک اور بےشرم آدمی ہے اس میں جنگ کرنے کی ہمت نہیں۔سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کے مطابق شک کی بنیاد پر کشمیریوں کے گھر گرانا غلط ہے مودی سرکار ہندو مسلم تقسیم برقرار رکھنا چاہتی ہے اور موقع ملنے پر اسے بڑھاوا دینا چاہتی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پر سیکیورٹی میں ناکامی پر مودی کو قوم سے معافی مانگنی چاہیے مودی ہو یا امیت شاہ انہیں کشمیر کے معروضی حقائق کا کوئی علم نہیں۔انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی سیکیورٹی ریویو میٹنگ گپ شپ اور لنچ کے لیے ہوتی ہیں۔ مودی حکومت نااہلوں پر مشتمل ہے یہ ان کا نصیب ہے جو یہ ملک چلا رہے ہیں۔

Modi is a coward and shameless man. Former Governor of Kashmir Satya Pal Malik

اپنا تبصرہ لکھیں