میانمار میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی کرنے والا نجومی گرفتار

میانمار کے حکام نے ٹک ٹاک ویڈیو میں خوفناک زلزلے کی پیشگوئی کرنے والے نجومی کو گرفتار کر لیا نجومی کی پیشگوئی نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 مارچ کو میانمار کے وسطی علاقے میں 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ایک ماہ بعد بھی ہزاروں متاثرین عارضی خیموں میں مقیم ہیں جبکہ 3700 سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔نجومی جان مو تھی نے 9 اپریل کو زلزلے کی پیشگوئی پر مبنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جو اس وقت سامنے آئی جب صرف دو ہفتے قبل ایک 7.7 شدت کے زلزلے نے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں 3,500 افراد کی جان لے لی تھی اور تاریخی مندروں کو تباہ کر دیا تھا۔نجومی نے ویڈیو میں کہا ہے کہ میانمار کے ہر شہر میں 21 اپریل کو زلزلہ آئے گا اپنی اہم چیزیں اپنے ساتھ لے جائیں اور زلزلے کے دوران عمارتوں سے بھاگ جائیں۔میانمار کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق نجومی جان مو تھی کو جھوٹے بیانات دے کر عوام میں خوف پھیلانے کے الزام میں منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ ماہرین زلزلہ نے واضح کیا ہے کہ زلزلوں کی پیش گوئی ممکن نہیں ہے کیونکہ ان میں کئی پیچیدہ عوامل شامل ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جان مو دی کی پیش گوئی پر یقین کرنے والے صارفین خوف کے مارے مقررہ تاریخ کو اپنے ساز و سامان کے ساتھ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تھےاور 21 اپریل کی رات گھروں کے بجائے باہر سوئے۔

Astrologer arrested for predicting a terrible earthquake in Myanmar

اپنا تبصرہ لکھیں