میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں کئی روز گزر جانے کے باوجود پولیس کو جیو فینسنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پہاڑی کے قریب ہے جائے وقوعہ کے اطراف 3 موبائل فون کمپنیوں کے ٹاورز لگے ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ دوران گلستان جوہر کے مختلف بلاکس کی لوکیشنز آرہی ہیں کئی روز گزر جانے کی وجہ سے جیو فینسنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ کے اطراف سے بھی مختلف شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اطراف کے 500 میٹر کے ایریا میں سرچنگ کی گئی ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کی اسمارٹ واچ کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں اسمارٹ واچ کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔