میری اور اہلیہ کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے: بلال قریشی

پاکستانی اداکار بلال قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور اہلیہ عروسہ قریشی کی عمروں کے درمیان 10سال کا فرق ہے۔

ایک صارف نےبلال قریشی سے سوال کیا کہ آپ کے اور اہلیہ کے درمیان عمر میں کتنا فرق ہے؟
اس پر بلال قریشی نے جواب میں بتایا کہ 10سال ۔ اسی صارف نے ایک اور سوال کیاکہ اہلیہ سے آپ 10سال بڑے ہیں یا اہلیہ آپ سے 10 سال بڑی ہیں۔

سوال پر پر بلال نے سیدھا جواب دینے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا اور لکھا کہ ’بیٹا اگر یہ سوال میری اہلیہ نے پڑھ لیا نہ وہ آپ کو بتائیں گی‘۔

اپنا تبصرہ لکھیں