اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہےکہ ان کی شادی کا جوڑا تیاری کے وقت جل گیا تھا۔
سعدیہ امام نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔
اداکارہ نے شادی کے جوڑے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں کپڑوں کا کام کرتی تھی، شادی کے جوڑے پر کام ہورہا تھا کہ اس دوران شاٹ سرکٹ ہوا، پورا کارخانہ جلا تو میری شادی کا جوڑا بھی جل گیا‘۔
میں نے اپنی ایک کسٹمر کو ویسا ہی جوڑا بنا کردیا تھا جو اس نے اپنی شادی پر پہننا تھا تو میں نے کسٹمر سے اس جوڑے کی تصویر مانگنی جس پر اس لڑکی نے مجھے کہا کہ آپ میرا جوڑا پہن لیں میری شادی کی تاریخ آپ کے بعد ہے‘۔
سعدیہ امام نے مزید کہا کہ ’میں نے اپنی شادی پر اس لڑکی کا جوڑا پہنا تھا اور بعد میں پھر ویسا ہی نیا جوڑا بنوا کردیا تھا