نادیہ حسین نے شوہر کی رہائی کے لئے رقم مانگنے والے مبینہ افسر کی آڈیو لیک کردی

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے فراڈ کیس میں گرفتار اپنے شوہر عاطف محمد خان کی رہائی کے لئے تین کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے والے مبینہ ایف آئی اے کے افسر کی چیٹس اور آڈیو لیک کردیں۔نادیہ حسین نے دعویٰ کیا کہ مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار ان کے شوہر کی ضمانت کیلئے ایف آئی اے افسر نے بھاری رشوت طلب کی ہے ماڈل و اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ آڈیو کالز کی ویڈیوز میں نعمان نامی شخص کو کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ان کی اور نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کی آپس میں ڈیل ہو چکی ہے اب اداکارہ انہیں پیسے فراہم کریں تو ان کے شوہر کو چھڑوانے کے انتظامات کیے جائیں۔مبینہ افسر نے نادیہ حسین پر دباؤ ڈالا کہ وہ انہیں 50 لاکھ نقد رقم فراہم کریں جب کہ باقی رقم بھی جلد انہیں ادا کی جائے تو ان کے شوہر کو جلد رہا کروایا جا سکے گا۔کال کرنے والے نے نادیہ حسین کو ڈرانے کی کوشش کی بھی کی اور کالر نے نادیہ سے یہ بھی کہا کہ یہ بات آپ کے اور میرے درمیان رہنی چاہیے۔نادیہ حسین مبینہ ایف آئی اے افسر کا دعویٰ کرنے والے شخص کے موبائل فون نمبر کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے، جب کہ انہوں نے ان کی واٹس ایپ پروفائل کی تصاویر بھی شیئر کیں۔نادیہ حسن نے آڈیوز اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ ممکنہ طور پر ان کے ساتھ کسی نے فراڈ کیا ہوگا لیکن اگر واقعی ان کے ساتھ کسی ایف آئی اے ملازم نے بات کی تو یہ افسوس ناک بات ہے.ماڈل و اداکارہ نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے پہلے ان کے بیٹے کو فون کیا تھا جنہوں نے والدہ سے بات کرنے کا کہا جب کہ مذکورہ شخص نے ان کی ساس کو بھی فون کرکے شکایت لگائی کہ ان کی بہو چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر جیل میں جائیں۔نہوں نے اس بات پر بھی حیرانگی کا اظہار کیا کہ جس کمپنی کے افسران نے ان کے شوہر پر فراڈ کا الزام لگایا ہے، وہ اس وقت کہاں تھے جب فراڈ ہو رہا تھا.انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر نے کوئی فراڈ کیا ہے یا نہیں، یہ بات تفتیش سے معلوم ہوجائے گی، ابھی صرف ان کے شوہر کو تفتیش کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Nadia Hussain leaks audio of alleged officer demanding money for husband’s release

اپنا تبصرہ لکھیں