بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں ماں کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ایک نوجوان لڑکی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کھیتوں میں کام کرنیوالے افراد نے لڑکی کو موبائل ٹاور پر چڑھتا دیکھ کر شور مچایا اس دوران پولیس کو اطلاع دی گئی۔یہ واقعہ کچوا تھانے کی حدود میں واقع آدرش نگر پنچایت میں پیش آیا۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور لڑکی کو نیچے اترنے کی کوششیں شروع کیں تاہم وہ مسلسل انکار کرتی رہی کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد پولیس اور مقامی افراد نے لڑکی کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ نے اسے صفائی کی وجہ سے ڈانٹا تھا جس کے بعد اس نے خطرناک قدم اٹھاتے ہوئے اپنی جان خطرے میں ڈال دی۔بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی کو سمجھا کر اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ والدین کو بھی کسی بھی خطرے کے پیش نظر اپنے بچوں سے نرمی اور صبر وتحمل کا رویہ اپنانے کی درخواست کی گئی ہے۔