نیو کراچی میں آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم. متعدد افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

کراچی کے نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں گارمنٹس فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی آگ بجھانے کے دوران 3 منزلہ عمارت زور دار دھماکے سے گرگئی جس کے نتیجے میں ریسکیو اہلکاروں سمیت7 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔فیکٹری کی عمارت گرتے ہی زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث نجی ٹی کا کیمرہ مین اور 6 فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔آتشزدگی کے نتیجے میں فیکٹری کی عمارت سے متصل زیر تعمیر عمارت کی شیٹرنگ میں بھی آگ لگ گئی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے قابوپالیا، فیکٹری کی عمارت گرنے سے برابر والی عمارت کو بھی معمولی نقصان پہنچا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع تین منزلہ الزیب نامی فیکٹری کے گراونڈ فلور پر صبح سات بجے آگ لگی تھی

نیو کراچی میں آتشزدگی سے فیکٹری کی 3 منزلہ عمارت منہدم. متعدد افراد کا ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

اپنا تبصرہ لکھیں