نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی یہ نیوزی لینڈ کا مجموعی طور پر تیسرا چیمپئنز ٹرافی فائنل ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 363 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔کیویز کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے سنچریاں بنائیں جبکہ ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے 49، 49 رنز بنائے۔رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی آخر میں ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے 3، کگیسو رباڈا نے 2 جبکہ ویان ملڈر نے ایک وکٹ لی۔ 363 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔ملر کے علاوہ وین ڈرڈوسین نے 69 اور کپتان ٹیمبا باؤما نے 56 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہینرچ کلاسن 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایڈن مارکرم نے31 رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 3، فلپس نے 2 اور میٹ ہنری نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ فائنل میں ٹرافی کی جنگ کے آخری میچ میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ کرے گی جو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل تک پہنچی ہے ۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار 9 مارچ کو ہوگا

New Zealand beat South Africa by 50 runs to reach Champions Trophy final

اپنا تبصرہ لکھیں