ھارتی شہر نوائیڈا میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کا واحد ٹیسٹ میچ ناقص سہولیات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔
افغانستان اور نیوزی لینڈ کا واحد ٹیسٹ میچ کل شروع ہونا تھا مگر پہلا روز آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ضائع ہوگیا تھا اور نوائیڈا میں سارا دن بارش نہ ہونے کے باوجود پہلے روز ٹاس تک نہ ہو سکا
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوائیڈا اسٹیڈیم میں نکاسی آب کا سسٹم ناقص ہے اور آؤٹ فیلڈ کور کرنے کی مناسب اور جدید سہولیات نہیں جس کے باعث اسٹیڈیم میں کھڑے پانی کو سارا دن خشک نہ کیا جا سکا
اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی ٹاس تاخیر کا شکار ہے جس کے بعد افغانستان بورڈ آفیشل نے وینیوز پر سخت تنقید کی ہے۔
ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، یہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے