نیویارک کے نئے میئر زہران ممدانی جو کبھی مسٹر الائچی کے نام سے جانے جاتے تھے

نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ سیاست میں قدم رکھنے سے پہلے وہ ایک مشہور ریپر کے طور پر پہچانے جاتے تھےان کا پورا نام زہران کوامے ممدانی ہے۔ وہ 1991 میں یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے۔ان کے والد محمود ممدانی ایک انڈیا یوگنڈا نژاد سیاست کے ماہر پروفیسر ہیں جبکہ ان کی والدہ میرا نائر بالی وڈ اور ہالی وڈ میں فلمساز ہیں۔ انھوں نے مون سون ویڈنگ اور دی نیم سیک جیسی اہم فلمیں بنائی ہیں۔زہران اپنی خاندان کے ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں بھی رہے ہیں لیکن جب وہ سات سال کے تھے تو خاندان کے ساتھ نیو یارک آ گئے 2024 میں ان کی شادی شامی نژاد امریکی آرٹسٹ راما دواجی سے ہوئی۔سیاست کی طرف رخ کرنے سے پہلے زہران ممدانی نے فنکاری میں اپنی قسمت آزمائی۔وہ مسٹر کارڈیمم یعنی الائچی والا کے نام سے ریپ گانا گایا کرتے تھے اور 2019 میں ان کا گانا نانی خاصا زیر بحث رہا جس میں عالمی شہرت یافتہ مصنفہ مدھور جعفری نے ایک بےباک نانی کا کردار ادا کیا۔یہ گانا اپنی نانی کے نام ایک مزاحیہ خراجِ تحسین تھا، جس میں مشہور اداکارہ اور کُک بُک مصنفہ مدھور جعفری نے بھی کام کیا۔ گانے کے دلچسپ بول اور ویڈیو نے یوٹیوب پر دو لاکھ سے زیادہ ویوز حاصل کیے جبکہ اس کے 43 ہزار سے زائد اسٹریمز اسپاٹیفائی پر ریکارڈ کیے گئے۔ان کے ایک ریپ گانے میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے بھی حصہ لیا تھا اور جو کہ ان کی حالیہ انتخابی مہم کے حمایت میں نظر آئے ہیں۔ظہران کے ریپ گانوں میں افریقی اور جنوبی ایشیائی ثقافت کی جھلک نمایاں تھی۔ ان کے 2016 کے ایلبمSidda Mukyaalo میں چھ زبانوں میں گانے شامل تھے جو نوآبادیاتی معاشروں، رنگ و نسل کے امتیاز، اور شہری زندگی کی جدوجہد پر مبنی تھے تعلیم حاصل کرنے کے بعد زہران نے بطور ’فورکلوزر پریوینشن کونسلر‘ کام کیا جس کا مطلب ایک ایسا مشیر ہے جو غریب خاندانوں کو گھروں سے قرض کی وجہ سے جبری بے دخلی سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور جس کا اثر ان کی عوام کی فلاح و بہبود پر مبنی سیاست پر واضح ظاہر ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ موسیقی سے سیاست تک کا سفر طے کرنے والے ظہران نے نیویارک کے شہریوں میں اپنی عوام دوست پالیسیوں اور مزاحیہ مگر سنجیدہ اندازِ گفتگو سے جگہ بنائی یوں ایک وقت کا بی لسٹ ریپر آج نیویارک شہر کا میئر ہے اور شاید یہی ظہران ممدانی کی کہانی کا سب سے حسین موڑ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں