پاکستان سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ ڈیٹا چرانے کے لیے سرگرم ہوگئے.ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ لیوما اسٹیلر نامی وائرس لاگ ان براوزرانفارمیشن اورکرپٹوکرنسی والٹ کا ڈیٹا چراسکتا ہے وائرس سے چوری شدہ معلومات اور ڈیٹا کو ہیکنگ فورمز پر فروخت کیا جاسکتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق حملہ آور سرچ انجن میں ردو بدل کرکے نقصان دہ پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور کرتے ہیں پی ڈی ایف فائلز میں دھوکہ دہی پر مبنی بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم کی تصاویر شامل ہوتی ہیں تصاویر پر کلک کرنے سے صارفین فشنگ ویب سائٹس پر منتقل ہو جاتے ہیں یہ ویب سائٹس مالی معلومات چوری یا سسٹمز کو مالویئر وائرس سےمتاثرکرتی ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بوٹ ڈیٹیکشن سسٹم سے وسیع پیمانے پر فشنگ مہم کی نشاندہی کی گئی ہے تصاویر پر کلک کرنے سے صارفین فشنگ ویب سائٹس پر منتقل ہو جاتے ہیں۔ایڈوائزری میں نقصان دہ پی ڈی ایف پہچاننےکی تربیت دینے جعلی ویب سائٹس کی نگرانی اوردھوکہ دہی پرمبنی ڈومینزکو رپورٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔