وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے سفیان محسود نے حال ہی میں ورلڈ ریکارڈ بنا کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروایا۔
سفیان محسود سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفیان محسود نے چھوٹی عمر میں ورلڈ ریکارڈ بنا کر ملک کا نام روشن کیا، نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں لانے کے لیےکھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔
سفیان محسود نے وزیراعظم سےگفتگو میں کہا کہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کروں گا۔
وزیر اعظم نے سفیان محسود سے اس کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے بھی بات چیت کی۔