ترجمان وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ نے بیرسٹر گوہر علی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی نہیں کرائی ۔بیرسٹر گوہر نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو خط تحریر کیا، جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی ۔ وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی ہے تاہم ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ ایس سی او سربراہی کانفرنس اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ہے۔کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں کے ساتھ دوہرے معیار اور سلوک کے زمرے میں آئے گی۔