علی امین سرکاری حکام سے ملاقات کے بعد منظرعام سے غائب، اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سرکاری حکام سے ملاقات کے بعد منظرعام سے غائب ہیں۔

وزیراعلیٰ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بھی شریک نہیں تھے۔ وہ گزشتہ روز اور آج اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف کا کہناتھاکہ وزیراعلیٰ منظر عام سے غائب نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کے اسٹاف سے کوئی رابطہ نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں