وفاقی حکومت نےعید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا،کابینہ ڈویژن نے عید الفطر پر 3 سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی تمام سرکاری دفاتر تین دن بند رہیں گے ، تین اپریل سے سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔یاد رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال رمضان المبارک 29 روز کا ہو گا جس کے باعث 31 مارچ کو عید ہونے کا قوی امکان ہے .شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوگا جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

Federal government announces Eid al-Fitr holidays

اپنا تبصرہ لکھیں