بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں14 ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، اب وہ وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بیٹر ہیں۔ویرات کوہلی سے قبل سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگا کارا بھی 14 ہزار ون ڈے رنز بنا چکے ہیں۔ویرات کوہلی نے 287 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 350 اننگز اور کمار سنگاکارا نے 378 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔