ٹرمپ انتظامیہ نے مجمسمہ آزادی کی واپسی کا امکان یکسر مسترد کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے فرانس کو نیویارک میں نصب مجسمہ آزادی واپس دینے کا امکان یکسر مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نواز فرانسیسی رکن یورپی پارلیمنٹ رافیل گلکسمین نے کہا تھا کہ جابروں کا ساتھ دینے والے امریکا سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ پیرس کی جانب سے واشنگٹن کو دیا گیا مجمسہ آزادی واپس کردے کیونکہ اب امریکا ان اقدار کا حامل نہیں رہا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے ردعمل میں کہا کہ وہ فرانسیسی سیاستدان کو یاد دلائیں گی کہ یہ امریکا کی بدولت ہے کہ آج فرانسیسی شہری جرمن نہیں بول رہے تو اس لیے فرانسیسیوں کو امریکا کا بہت شکر گزار ہونا چاہیے۔

The Trump administration has completely rejected the possibility of returning the Statue of Liberty.

اپنا تبصرہ لکھیں