ٹرمپ انتظامیہ کا کئی ممالک میں سفارتی مشنز کو بند کرنے کا منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ نے کئی ممالک میں اپنے سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جس کے تحت موسم گرما تک متعدد ممالک میں قونصل خانے ختم کیے جائیں گے اور وہاں تعینات مقامی ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا۔محکمہ خارجہ کے اقدام سے سلامتی کے امور میں رکاوٹ کا خدشہ ہونے کے سبب سی آئی اے حکام کو تشویش لاحق ہوگئی ہے کیونکہ چین نے عالمی سطح پر اپنی سفارتی موجودگی کو وسعت دی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہو سکتا ہے اور مزید ممالک میں بھی امریکی سفارتی سرگرمیوں میں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

Trump administration plans to close diplomatic missions in several countries

اپنا تبصرہ لکھیں