ٹرمپ کے لڑکھڑانے کا واقعہ نیوجرسی سےچھٹیاں گزار کر واشنگٹن ڈی سی واپس جانے کے دوران پیش آیا جب ٹرمپ طیارے میں سوار ہونے کے لئے طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لڑکھڑائے۔بعد ازاں انہوں نے سنبھل کر سیڑھیاں چڑھیں اور طیارے کے دروازے پر پہنچ کر ایئرپورٹ پر موجود افراد کو ہاتھ بھی ہلایا۔ ٹرمپ نے اکثر سابق صدر جو بائیڈن کا لڑکھڑانے کا مذاق اڑایا تھا اس بار ٹرمپ کو سوشل میڈیا صارفین کے طنز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے .