ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جلد جنگ بندی کرانے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروٹھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ہم جلد ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کریں گے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ معاہدہ کریں گے اس وقت بہت سی کالیں ہو رہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کو پھر سے عظیم بنائیں۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ ویسا ہی معاہدہ ہوگا جیسا میں نے بھارت اورپاکستان کے درمیان کرایا پاکستان اور بھارت کے معاہدے میں امریکا کےساتھ تجارت کی دلیل استعمال کی 2 بہترین رہنماؤں سے بات کی جو فوری فیصلہ کرسکتے تھے اور سب کچھ رُک گیا۔صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ اسی طرح ایران اور اسرائیل میں بھی امن ہوجائے گا اسرائیل ایران معاملے پر بہت سی میٹنگز اور رابطے ہورہے ہیں امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان یا تنازع کے حوالے سے ملاقاتوں یا امن کی جانب پیش رفت کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بہت کچھ کیا ہے اور انہیں اس حوالے سے کوئی کریڈٹ نہیں ملتا لیکن کوئی بات نہیں ہے امریکی صدر نے کہا کہ ان کے پہلے صدارتی دور میں سربیا اور کوسوو کے درمیان دیرینہ تنازع ایک بڑے تصادم کی طرف بڑھ رہا تھا لیکن انہوں نے اس کو روکا۔

Trump claims to have reached an early ceasefire between Iran and Israel

اپنا تبصرہ لکھیں