ٹک ٹاک کی ملکیت کے معاہدے پر چین کے ساتھ فریم ورک طے ہو گیا ہے. امریکہ

امریکہ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے امریکہ میں کام کرنے کے متعلق چین سے فریم ورک پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے بعد اس اپلیکیشن کی امریکی ملکیت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریر نے 15 ستمبر کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں اعلیٰ سطح کے امریکی و چینی مذاکرات کے بعد اعلان کیا کہ دونوں ممالک میں معاہدوں کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوگیا تاہم دونوں نے واضح طور پر معاہدے کی تجارتی شرائط کا ذکر نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ جمعہ کے روز اس معاہدے کو مکمل کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں بتایا کہ یورپ میں امریکا اور چین کے درمیان ہونے والا بڑا تجارتی اجلاس اچھا ہوا۔انہوں نے لکھا کہ ایک خاص کمپنی پر بھی معاہدہ ہو گیا ہے جسے امریکی نوجوان بچانا چاہتے تھے، اب نوجوان بہت خوش ہوں گے۔چین کی جانب سے بھی ایک فریم ورک معاہدے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم بیجنگ کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کے مفادات کی قیمت پر کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ٹک ٹاک کو امریکا میں 17 ستمبر تک بند ہونے کا خطرہ ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی عندیہ دے رکھا ہے کہ وہ اس پر پابندی کی مدت کو مزید بڑھا دیں گے۔

ٹک ٹاک کی ملکیت کے معاہدے پر چین کے ساتھ فریم ورک طے ہو گیا ہے. امریکہ

اپنا تبصرہ لکھیں