ٹک ٹاک کیساتھ معاہدے سے چین کو ٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے .امریکی صدر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کی منظوری کی صورت میں چین کو ٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہیں. غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے جمعہ تک غیر چینی خریدار تلاش کرنا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر نئی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں زبردست ہلچل دیکھی گئی ہے اور مختلف ممالک کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیا گیا ہے۔

China may get tariff relief from TikTok deal: US President

اپنا تبصرہ لکھیں