پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان پوسٹوں پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان نے افغان بارڈر پر 19 پوسٹوں پر قبضہ کر لیا۔پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغان پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ افغان دہشت گردوں پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے وار جاری ہیں بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہوگئیں افغان فوجی لاشیں، یونیفارم اور ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔یاد رہے کہ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، پاکستانی فورسزکی بھر پور جوابی کارروائی سے متعددافغان فوجی ہلاک ہوگئے، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں،ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ داعش اور خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہو گئیں۔پاکستان نے طالبان فورسز کے درانی کیمپ نمبر 2 پر بھی کامیاب اسٹرائیک کی جسے سیکیورٹی ذرائع نے مکمل طور پر تباہ قرار دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ درانی کیمپ نمبر 2 میں موجود پچاس سے زائد طالبان اور خارجی ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور یہ کیمپ خارجی عناصر کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لیے ایک مرکزی لانچ پیڈ کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔پاک فوج نے برابچا کےعلاقے میں افغان سیکیورٹی فورسز کی سیکنڈ بٹالین ہیڈکوارٹر جس کا تعلق فرسٹ بریگیڈ سے ہے اس کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا جہاں سے خوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد لانچ کیے جاتے تھے۔ اس حملے میں درجنوں افغان طالبان اور خوارج کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق خرلاچی اور برامچا سیکٹر میں افغان فورسز کی متعدد چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ خرلاچی سیکٹر میں دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس تباہ کیے گئے جبکہ برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ اور جنڈوسر پوسٹ مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔