پاکستان آٹھویں مرتبہ دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا پاکستان آٹھویں بار پندرہ رکنی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہےجون میں پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر بھاری اکثریت کے ساتھ منتخب ہوا تھا جنرل اسمبلی کے ایک سو ترانوے رکن ممالک میں سے ایک بیاسی ملکوں نے پاکستان کو ووٹ دیے تھے جو دو تہائی اکثریت کے لیے مطلوب ایک سو چوبیس ووٹوں سے کہیں زیادہ تھے۔پاکستان اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایشیا بحرالکاہل کی دو نشستوں میں سے ایک پر براجمان ہے پاکستان جولائی میں سلامتی کونسل کی صدارت کرے گاجو ایجنڈا سازی اور بات چیت کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے۔پاکستان دولت اسلامیہ اور القاعدہ کی پابندیوں کی کمیٹی میں بھی ایک نشست حاصل کرے گا جو ان تنظیموں سے وابستہ افراد اور گروہوں کو دہشت گرد قرار دینے اور پابندیاں عائد کرنے کی ذمہ دار ہے۔نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان آج آٹھویں مرتبہ 2 سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھالے گا۔