پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا

2024میں کرپشن میں مزید اضافے کے باعث پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024 جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا 46 واں کرپٹ ترین ملک بن گیا اور 180 ممالک کی درجہ بندی میں اس کا 135 واں نمبر ہے۔گزشتہ سال دو درجے تنزلی کے بعد درجہ تنزلی،کرپشن پرسپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 100میں سے 27 ہوگیا۔2023 میں میں پاکستان کا180ممالک میں133واں نمبرتھا،2024 میں میں پاکستان کا 180 ممالک میں135واں نمبر ہے۔2023 میں میں پاکستان48واں کرپٹ ترین ملک تھا۔رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسیپشن انڈیکس کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے آٹھ مختلف ذرائع استعمال کیے گئے۔ ورائٹیر آف ڈیموکریسی پروجیکٹ میں بھی پاکستان کی درجہ بندی نیچے گئی جبکہ اکنامکس انٹیلیجنس یونٹ میں پاکستان کا اسکور 20 سے کم ہو کر 18 ہوگیا۔ورلڈ اکنامک سروے کی رپورٹ میں بھی پاکستان کی بڑی تنزلی دیکھی گئی۔ پی ڈی ایم دور میں پاکستان 180 ممالک میں 140 ویں نمبر پر تھا جبکہ اب کرپٹ ممالک میں نیچے سے 41 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔سب سے کرپٹ ممالک میں جنوبی سوڈان، صومالیہ اور وینزویلاشامل ہیں، ایران،عراق اور روس میں بھی کرپشن میں اضافہ ہوا ہے ۔ روس میں بھی کرپشن میں اضافہ،154نمبر ہے۔ افغانستان کرپٹ ممالک کی فہرست میں165ویں نمبرپر، بنگلادیش کرپٹ ممالک کی فہرست میں151ویں نمبرپر موجود ہے۔ ایران151اورعراق کا140واں نمبر ہے۔رپورٹ کے مطابق ڈنمارک سب سے کم بدعنوان ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ فن لینڈ دوسرے اور سنگاپور تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت 96 ویں نمبر پر ہے، جو پاکستان سے 39 درجے بہتر پوزیشن میں ہے۔

Pakistan became the 46th most corrupt country in the world

اپنا تبصرہ لکھیں