فرانسیسی اخبار لی مونڈ نے جدید ہتھیاروں کے باوجود بھارتی فضائیہ کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔فرانسیسی اخبار کے مطابق بھارتی لڑاکا طیاروں بالخصوص رافیل کا تباہ ہونا بھارتی فضائیہ کے لیے شرمندگی اور دھچکا ہے۔ بھارت نے کم ازکم تین لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرلیا ہے۔اخبار نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹس کی پیشہ ورانہ تربیت پر بھی سوال اٹھا دیا دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا کہ بھارت کو حالانکہ ذرائع کے ذریعے مجبوراً تین جیٹ طیاروں کا نام لیے بغیر کے نقصان کا اعتراف کرنا پڑا لیکن طیاروں کے ملبے کی دستیاب فوٹیج سے کم از کم ایک رافیل کے تباہ ہونے کی خبروں کو تقویت ملتی ہے۔دسمبر 2024 میں بھارت کے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے تکنیکی مسائل اور تربیت پر سوالات اٹھائےگئے۔فرانسیسی اخبار کے مطابق بھارت نے اپنی فضائیہ کی استعداد بڑھانے کے لیے 2016 میں 36 رافیل طیارے تقریباً 8 ارب یورو میں خریدے تھے۔بھارتی فضائیہ کے نقصانات سے پتہ چلتا ہے کہ بھارتی فضائیہ طویل عرصے سے بھرتی اور پائلٹ کی تربیت جیسے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے بھارت نے میڈیا کو لڑاکا طیاروں کی تباہی کی خبر ہٹانے پر مجبور کیا۔فرانسیسی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے پاس15سال انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کی وجہ سے جنگی آپریشنز کا بھارت سے زیادہ تجربہ ہے۔J-10 C کی شمولیت خصوصی طور پر رافیل کا مقابلہ کرنے کے لیے کی گئی پاکستان کے پاس جدید چینی ساختہ لڑاکا طیارے بھارت کے مقابلے کیلئے موجود ہیں۔
