پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز

وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئےگلوبل برڈن آف اسٹڈیز کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد1050 ہے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 406، سندھ میں 228،کے پی میں 122 جب کہ بلوچستان میں 44 ماہرین نفسیات ہیں، پاکستان میں 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد پر ایک ماہر نفسیات ہے۔ ایڈز کی صورت حال پر وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3900 ہے، ایڈز سے متاثرہ مریض سب سے زیادہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 1915 ہے جبکہ پنجاب میں 1765،کے پی میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں ایڈزکا ایک مریض ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں