بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود میں دراندازی کی ایک اور کوشش بری طرح ناکام بنادی گئی ہے۔ اس دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2 افراد شہید، 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق پاک فوج نے 12 شہروں میں 25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ہیرون ڈرون مار گرائے۔ ان شہروں میں گوجرانوالہ، ڈہرکی، چکوال، شیخوپورہ، اور گجرات شامل ہیں۔ دو ڈرون کراچی میں گرنے کی اطلاعات ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اب رافیل سمیت طیاروں کی تباہی کے بعد بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملے کررہا ہے بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔لاہور میں بھارت کے چھ ڈرون مار گرائے گئے، راولپنڈی میں تین اور کراچی میں دو بھارتی ڈرون مارگرائے گئے اٹک میں بھی دو بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔ اس کے علاوہ چکوال، بہاولپور، میانو، چھور، گوجرانوالا، شاہ کوٹ اور ننکانہ میں بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ لاہور میں ایک ڈرون فوجی تنصیب کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 افراد زخمی ہوگئے جبکہ آلات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران ڈرونز کا ملبہ گرنے سے 2 افراد شہید، 2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں ڈرون تباہ ہونے کے بعد گرنے سے مختیار نامی کسان جاں بحق، جب کہ اس کا والد ایدھن زخمی ہوگیا۔اٹک میں بھی ایک ڈرون گرائے جانے کی اطلاع ملی ہے پولیس ذرائع کے مطابق اٹک کے علاقے ڈھوک اعوان میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھارتی ڈرون مارگرایا ڈرون کا ملبہ گرنے سے محبوب نامی شہری جاں بحق ہوا
