پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ تک بند رکھنے کی توسیع کردی اور نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ بھارتی ملکیت یا لیز پر لیےگئےفوجی و سول طیاروں پربھی پابندی برقرار ہے.واضح رہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز کے لیے بند کردی تھی 24 اپریل کو پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کر دیا تھا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی ہوئی تاہم فضائی حدود کی بندش تاحال برقرار ہے۔

Pakistan extends airspace closure for India by another month

اپنا تبصرہ لکھیں