حکومت پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کر دی۔حکومت پاکستان نے یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت پرکیا جس کے باعث ایک ممکنہ جنگ کو روکا جا سکا۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے ایک عظیم اسٹریٹجک بصیرت اور شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تیزی سے بگڑتی صورتحال کو کنٹرول کیا اور دونوں جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنایا۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت پاکستان صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی مخصانہ پیش کش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مسئلہ جموں و کشمیر علاقائی عدم استحکام کا مرکز ہے۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل ہونے تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام قائم نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے روانڈا، کانگو، سربیا، کوسو، اور سب سے بڑھ کر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے پر نوبل انعام ملنا چاہیے۔
