پاکستان کے پہلے خلا باز کی تربیت اور چینی اسپیس اسٹیشن مشن پر روانگی کے حوالے سے پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہو گیا۔ سپارکو کے مطابق پاکستان کے پہلے خلا باز کو تیانگونگ چینی خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ کیا جائے گا، دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔سپارکو ترجمان کے مطابق خلا باز کو سائنسی پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی۔چین اسپیس اسٹیشن کے منصوبے کے مطابق آئندہ مشن میں شمولیت اختیار کرے گا پاکستان کے پہلے خلا باز کا مشن جدید سائنسی تجربات پر مشتمل ہوگا۔ ترجمان سپارکو نے کہا کہ یہ خلا باز چین اسپیس اسٹیشن میں مخصوص سائنسی تحقیق کے لیے تیار ہوگا خلا باز کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈی جی سی ایم ایس اے شی چیانگ نے کہا کہ چین خلائی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کےلیے پرعزم ہے۔ پروگرام میں پاکستان کی شمولیت مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔ 