پاکستانی ادکارکا ٹرولنگ پر راکھی ساونت سے شادی کی پیشکش واپس لینے کا اعلان

پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان نے لوگوں کی تنقید کے بعد بھارتی ادکارہ راکھی ساونت سے شادی کا فیصلہ واپس لے لیا.واضح رہے کہ دودی خان نے چند دن قبل انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی تھی.شادی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اداکارہ کی شادی کسی اور پاکستانی لڑکے سے کروانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے .انہوں نے نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کرنے پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔دودی خان کا کہنا تھا کہ راکھی ساونت ان کی بہترین دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔پاکستانی اداکار و ماڈل کا کہنا تھا کہ انہوں نے راکھی ساونت کو شادی کی پیش کش کی جو بہت سارے لوگوں کو پسند نہیں آئی اور انہیں شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ وہ راکھی ساونت کی اپنے ہی کسی دوست اور بھائی سے شادی کروائیں گے اور وہ وعدہ کرتے ہیں کہ بھارتی اداکارہ کو پاکستان کی بہو بنائیں گے۔راکھی ساونت نے بھی دودی خان کی پیش کش کو قبول کیا تھا لیکن اب پاکستانی اداکار کے مکر جانے کے بیان پر اداکارہ نے تاحال کوئی رد عمل نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں