پاکستانی حملوں کے بعد بھارت مذاکرات پر مجبور ہوا.امریکی صحافی

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے بھارت پر میزائلوں کی بارش کر دی پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور ترکیے کے حکام سے رابطہ کیا۔ سعودی اور ترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیز فائر ممکن ہوا۔نک رابرٹسن نے اپنی گفتگو میں اس امر پر بھی زور دیا کہ پاکستانی ردعمل نہ صرف فوجی اعتبار سے مؤثر تھا بلکہ سفارتی سطح پر بھی اسے تقویت ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے فیصلہ کن ثابت ہوئے اور انہوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

India forced to negotiate after Pakistani attacks. American journalist

اپنا تبصرہ لکھیں