پاکستانی معروف اداکارہ نشو بیگم نے اپنی چوتھی شادی ریکھا کی شادی سے مشروط کردی

پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ نشو نے کہا ہے کہ جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کرلوں گی۔نشو بیگم نے اپنی پہلی شادی کو بے وقوفی قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ان کی تین شادیاں ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ نشو بیگم کی پہلی شادی 1970ء میں انعام ربانی کے ساتھ ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ نہیں چل سکی اور اس جوڑی کے درمیان 1976ء میں طلاق ہو گئی۔اداکارہ نے 1978ء میں مصنف تسلیم فضلی کے ساتھ دوسری شادی کی جو کہ 1982ء میں انتقال کر گئے تھے۔بعد ازاں نشو بیگم نے 1986ء میں ہدایت کار جمال پاشا کے ساتھ شادی کی جو 2019ء میں انتقال کر گئے تھے.نشو بیگم کا مزید کہنا تھا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں میں کسی وقت بھی شادی کر سکتی ہوں اگر بھارتی اداکارہ ریکھا نے شادی کی تو میں بھی شادی کر لوں گی اور میرے بچوں کو میری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم بیٹا کہتا ہے کہ امی شادی کرلیں لیکن کوئی بیوقوفی مت کیجیے گا.نشو بیگم کا کہنا تھا کہ ‘سعودی عرب جیسے ملک میں عورتوں کی 10، 10 شادیاں ہو جاتی ہیں خواتین ایک طلاق کے بعد دوسری شادی کر لیتی ہیں لیکن ہمارے ہاں نکاح کو مسئلہ بنا دیا گیا ہےاداکارہ نشو نے چوتھی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور زندگی کو بھرپور انداز میں گزار رہی ہیں۔ البتہ اگر قسمت نے چاہا تو وہ ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔نشو کا کہنا ہے کہ انہیں آج بھی بے شمار رشتے آتے ہیں۔ لیکن وہ ایک ملکہ کی طرح اپنی مرضی کی آزادانہ زندگی گذار رہی ہیں اور ان کا فی الحال کسی رشتے میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں۔نشو بیگم کا کہنا ہے کہ ہمارے دین میں اس کی اجازت ہے، اگر مقدر میں ہوا تو چاتھی شادی کرکے دکھاؤں گی۔ ایسا نہیں ہے کہ زائد العمری کی وجہ سے رشتے نہیں ملتے جس طرح رکھا کو ابھی بھی رشتے موصول ہوتے ہیں اسی طرح مجھے بھی آتے ہیں

پاکستانی معروف اداکارہ نشو بیگم نے اپنی چوتھی شادی ریکھا کی شادی سے مشروط کردی

اپنا تبصرہ لکھیں