ایکس کی سروس بحال ہوتے ہی پاکستان کے حق میں دلچسپ ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ایکس سروسز بحال ہونے کے بعد سندور بن گیا تندور سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ پاکستانیوں نے ایک بار پھر میمز کی جنگ میں بھی بھارتیوں کو پچھاڑ دیا۔ایسے میں جہاں بھارت میں خوف کا ماحول ہے وہیں دوسری جانب پاکستانیوں کی مستیاں ختم نہیں ہو رہیں۔ پاکستانیوں نے ایکس پر پاکستان زندہ باد اور سندور بن گیا تندور کو ٹرینڈ بنا ڈالا۔بھارتی پسپائی کے بعد ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے میں پہل کی اور پھر جب پاکستان نے بھارت کو حملے کا جواب دیا تو بھارت کو سفید جھنڈا لہرا کر بھاگنا پڑا ۔ایک صارف نے تو مودی کو ہی شان ٹکڑے والا بنا ڈالا جو رافیل طیاروں کے ٹکڑے لے کر سائیکل پر بیچنے نکلا ہے۔ایک اور میم میں صارف نے اکشے کمار کی فلم کھٹا میٹھا کی کلپ کا سہارا لے کر دکھایا کہ فرانس بھارت کو حملے والی حرکت پر مارنے کے لیے دوڑ رہا ہے۔ساتھ ہی لکھا کہا تھا نہ کہ ہم سے پنگہ نہ لینا اب بھگتو.
