پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کر کے عمران خان رکھنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی حکومت نے پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کرلیا. صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام بانی چیرمین عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔اس ضمن میں محکمہ کھیل نے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری تیار کرلی علی امین گنڈاپور کو بھیجے گئے مراسلے میں محکمہ کھیل نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھنی کی تجویز دی تھی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سمری کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق – ارباب نیاز کا نام عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم رکھا جائے گا ۔اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کی سمری جمعہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی. جس کی منظوری کا قوی امکان ہے۔

The decision to change the name of Peshawar’s Arbab Niaz Stadium to Imran Khan

اپنا تبصرہ لکھیں