پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کیخلاف پشاور کے تھانہ شرقی میں ایڈووکیٹ حرابابر دختر محمد بابر شعیب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مقدمہ میں اغوا اور غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھنے کے دفعات شامل کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے واقعے کی جگہ کا معائنہ کیا ٹیم نے سول افیسرز میس کے گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے بیانات قلم بند کیے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے سے درخواست کردی، سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے پر کیس میں پیشرفت کا امکان ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پولیس نے صنم جاوید کے مبینہ اغوا سے متعلق تفتیش شروع کردی

اپنا تبصرہ لکھیں