پوپ فرانسس کا انتقال اسٹروک اور ہارٹ فیل سے ہوا. ویٹیکن کا باضابطہ بیان

ویٹیکن حکام نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی موت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویٹیکن کے ڈاکٹر اینڈریا آرکنجیلی کے جاری کردہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال اسٹروک اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا.ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا انتقال دماغی فالج (cerebral stroke) اور ہارٹ فیل ہونے سے ہوا۔ پوپ فرانسس انتقال سے پہلے کوما میں چلے گئے تھے۔ پوپ کی موت کی تصدیق ایکو کارڈیوگرام کے ذریعے کی گئی۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پوپ فرانسس مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے بیدار ہوئے اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد پیر کی صبح 7 بج کر 35 منٹ پر ان کا انتقال ہو گیا۔ویٹیکن نے واضح کیا کہ پوپ فرانسس کی موت کا تعلق ان کے حالیہ نمونیا سے نہیں تھا جس کے لیے وہ فروری 2025 میں روم کے جیملی ہسپتال میں 38 دن زیر علاج رہے تھے۔ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق پوپ فرانسس کو ہائی بلڈ پریشر،پھیپھڑوں کی ایک دائمی بیماری اور ٹائپ 2 ذیابیطس بھی لاحق تھی جنہیں اس سے پہلے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ویٹی کن نے پوپ فرانسس کا روحانی وصیت نامہ بھی جاری کیا ہے۔وصیت نامے میں پوپ فرانسس نے خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کی تدفین ویٹی کن میں واقع سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے بجائے روم کے باسیلیکا آف سینٹ میری میجر میں کی جائے۔پوپ نے بغیر کسی لقب کے اپنی تدفین صرف فرانسسکس کے نام سے کرنے کا کہا تھا، پوپ نے اپنی تدفین کے اخراجات کے لیے ایک گمنام شخص کا انتظام کیا تھا۔

Pope Francis died of stroke and heart failure. Official Vatican statement

اپنا تبصرہ لکھیں