پوپ فرانسس کی شدید بیماری کے بعد پہلی مرتبہ عوامی تقریب میں شرکت

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے اتوار کے روز سب کو حیران کرتے ہوئے عوامی مقام پر اچانک خصوصی مسیحی عبادت شرکت کی 88 سالہ پوپ فرانسس کو اسپتال سے واپسی کے بعد آرام کا مشورہ دیا گیا تھا، لیکن وہ ویل چیئر پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام کے درمیان پہنچےاور ایک خصوصی مسیحی عبادت ے بعد موجود لوگوں کو دعائیں دیں۔ پوپ کی سانس لینے میں مدد کے لیے ناک میں آکسیجن ٹیوبز لگی ہوئی تھیں اور ان کی آواز کمزور ہونے کے باوجود قدرے واضح تھی۔ ان کا آخری عوامی رابطہ 14 فروری کو ہوا تھا، جبکہ وہ 23 مارچ کو جمیلی اسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔پوپ کو اگلے دو ماہ مکمل آرام اور عوام سے دوری کا مشورہ دیا گیا ہے لیکن وہ اتوار کی صبح سورج کی روشنی میں جمع ہونے والے لوگوں کے درمیان گھل مل گئے اور ان کو دعائیں دیں۔

Pope Francis attends first public event since serious illness

اپنا تبصرہ لکھیں