پہلگام حملہ میں انڈین بحریہ کے افسر سے منسوب ویڈیو جھوٹی نکلی

پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک بھارتی نیول افسر سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ انڈین بحریہ کے لیفٹیننٹ ونے نروال اور ان کی اہلیہ ہمانشی سوامی کی آخری ویڈیو ہے جو حملے سے چند گھنٹے قبل بنائی گئی۔ زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر مبینہ طور پر ہلاک افراد کے ساتھ منسوب کی گئیں. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 19 سیکنڈ کی ویڈیو میں پہلگام کی خوبصورت وادی میں ایک نوجوان جوڑے کو کوک سٹوڈیو کے مشہور گانےجھوم پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔حملے کے بعد اس ویڈیو کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا کہ یہ لیفٹیننٹ نروال اور ان کی اہلیہ کی حملے سے قبل کی آخری یادگار ویڈیو ہے۔تاہم یہ دعویٰ اس وقت جھوٹا نکلا جب ویڈیو میں موجود جوڑے آشش سہراوت اور یاشیکا شرما نے جمعرات کو انسٹا گرام پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ زندہ ہیں یاشیکا شرما جو فضائی میزبان ہیں نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا ہم بالکل خیریت سے ہیں متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم زندہ ہیں معلوم نہیں ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہےبھارتی جوڑے نے کہا ہے کہ ہماری تصاویر کو نیول افسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر دکھایا جا رہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے ان تصاویر کے میڈیا پر چلنے سے ہم اور ہمارے اہلِ خانہ بہت پریشان ہیں۔یاشیکا شرما کے ساتھی آشش سہراوت جو انڈین ریلوے میں کام کرتے ہیں میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ویڈیو 14 اپریل کو کشمیر میں ان کی چھٹیوں کے دوران بنائی گئی تھی۔بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام تمام بھارتی نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں کہ ہماری جعلی تصاویر نہ چلائیں۔

Video attributed to Indian Navy officer in Pahalgam attack turns out to be fake

اپنا تبصرہ لکھیں