پہلگام حملے کا جواب دینے کیلئے بھارت نے فوج کو آپریشنل آزادی دے دی

بھارتی حکومت نے پہلگام واقعے پر اپنی فوج کو ردعمل کی اجازت دے دی ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں مسلح افواج کو مکمل آپریشنل آزادی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق سینئر بھارتی ذرائع نے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت سکیورٹی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو اجس میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مشیر قومی سلامتی امور اجیت ڈوول اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے یہ میٹنگ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی تھی مگر اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ذرائع کے مطابق مودی نے ایک بند کمرہ اجلاس میں فوجی اور سکیورٹی سربراہان سے کہا کہ یہ انڈیا کا قومی عزم ہے کہ دہشت گردی کو کاری ضرب لگائی جائے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مودی نے کہا کہ مسلح افواج کو اس دہشت گرد حملے کے جواب کے طریقے، اہداف اور وقت کا فیصلہ کرنے کے لیے مکمل آپریشنل آزادی حاصل ہے۔دوسری جانب پہلگام حملے کے بعد پاکستان بھارت بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی فوج نے شمالی کمانڈ میں تبدیلی کردی ہے. بھارت نے گذشتہ ہفتے کشمیر میں پہلگام کے مقام پر سیاحوں پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدے کی معطلی سمیت چند بڑے اقدامات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔

India gives operational freedom to army to respond to Pahalgam attack

اپنا تبصرہ لکھیں