پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل

ذرائع کے مطابق نجکاری میں شامل کمپنیوں نے ائیرلائن سے متعلق اثاثہ جات، طیاروں اور ہیومن ریسورس کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال مکمل کرلی۔ ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی آئندہ ماہ اکتوبر میں طلب کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ پی آئی اے ملازمین کو 3 سال تک نہ نکالےکی شرط پر نرمی کی جائے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ پی آئی اے ملازمین کی قابلیت، تجربہ دیکھ کر فیصلہ خود کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے حکومت سے برطانیہ اور یورپ کے بند روٹس کی بحالی کا مطالبہ کردیا، پروازوں کی بحالی کیلئے ڈی جی سی اے اے اور وزیرخارجہ نے برطانوی اور یورپی حکام سے بات کی ہے اور امید ہے جلد پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ملکوں کیلئے پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں