برطانوی کرکٹر ایلکس ہیلز نے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز ہورہا ہے فرنچائز کی جانب سے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس پاکستان لانے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر اور میکڈرمٹ نے بھی دوبارہ پاکستان آنے کی حامی بھرلی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے بھی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کی حامی بھرلی۔اس حوالے سے ایک بیان میں ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈز میرے دل کے بہت قریب ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں میری پہلی ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا۔ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ ٹیم جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچز جتوا سکوں اور ٹائٹل کا دفاع بھی کروا سکوں۔
