پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی تاریخوں کا تصادم چیلنج قرار

لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں بھارتی پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ساتھ متصادم ہو گا جو ایک ساتھ ہونا مشکل مرحلہ ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے حوالے سے سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پہلی مرتبہ پی ایس ایل اپنی ونڈو کے مطابق نہیں ہو گی، پی ایس ایل کی تاریخوں کو آگے لیجا نا پڑ رہا ہے، خوشی ہے کہ آئی سی سی کا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے ، کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان میں تمام 8 ٹیموں کے اسٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

پی ایس ایل 10 کے پلے آف انگلینڈ میں کرانے کی بھی چند ماہ پہلے تجویز سامنے آئی، اس پر سی او او لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ بڑی قربانیاں دے کر پاکستان میں پی ایس ایل کو لائے ہیں اور اس کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ بھی تسلسل کے ساتھ ہوئی، سیکورٹی فورسز نے بہت قربانیاں دیں ، فینز نے بہت قربانیاں دیں، اب اتنی قربانیاں دینے کے بعد ایک بار پھر ہم بیرون ملک کرکٹ لے جانے کی بات کر رہے ہیں، پہلی تو یہ بتائیں کہ پلے آف بیرون ملک لے جانے کا کیا فائدہ ہے؟ اگر کوئی فائدہ نظر آتا ہے تو ہم اس فیصلے کو بیک کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں