پی ٹی آئی شدید مالیاتی بحران کا شکار. فنڈ ریزنگ مہم شروع

اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شدید مالیاتی بحران کا شکار ہوگئی جس سے نکلنے کے لیے اس نے فوری طور پر فنڈ ریزنگ مہم شروع کردی۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے مراسلے بھجوائے گئے جس میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈ دینے کا کہا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت تاریخ کے مشکل مالیاتی بحران سے گذر رہی ہے، ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز 2 قسطوں میں فنڈز جمع کرائیں.پارٹی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے بعد فنڈز مانگے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں